وکیل نے رقم کے تنازع پر اپنے ہی موکل کو قتل کردیا
شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ میں وکیل نے رقم کے تنازع پر اپنے کلائنٹ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق محمد اکرم نامی وکیل اپنے مؤکل نیابت علی کے ہمراہ اسلام آباد سے واپس جا رہا تھا کہ راستے میں رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے نیابت علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ گاڑی میں نیابت علی کی فیملی بھی سوار تھی اور وکیل کی اندھا دھند فائرنگ سے اس کی بیٹی اور نواسی کو بھی گولیاں لگیں، جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔