دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام!

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے دل، لاہور شہر میں بنا کر اے پی ایس لاہور کے بچوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دکھایا۔لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا ڈالا۔ واضح ہو کہ پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں 10ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔ بھارت کے 7368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گینز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا جبکہ 10248 پاکستانی طلبہ نے ایک بڑے مارجن سے بھارت کا یہ ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ گینز ورلڈ ریکارڈ نے 7 نومبر کو باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔یہ منفرد ریکارڈ بنانے والے طلبہ نے اپنی اس شاندار کامیابی پر خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔قومی پرچم کے دلکش فضائی منظر نے قوم کی آنکھوں کو ایک نئی امنگ اور روشن مستقبل کی نوید دی ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -