بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، ان کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، ہماری طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”ڈو اورڈائی“ کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی 2 مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔