امتحانات کے نمبرز میں مبینہ دھاندلی پر طلبا ءکا بنوں بورڈ پر دھاوا

امتحانات کے نمبرز میں مبینہ دھاندلی پر طلبا ءکا بنوں بورڈ پر دھاوا
امتحانات کے نمبرز میں مبینہ دھاندلی پر طلبا ءکا بنوں بورڈ پر دھاوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج پر طلباء نے تعلیمی بورڈ پر دھاوا بول دیا، سیکڑوں مظاہرین تعلیمی بورڈ بنوں کی دیوار پھلانگ کر عمارت میں داخل ہو گئے۔ طلباء نے بورڈ میں مختلف دفاتر کے شیشے اور دروازے توڑ دیئے۔

13 ستمبر کو بنوں بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، جس پر طلبا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ امتحانات میں طلباء کے نمبرز توقعات سے کم لگائے گئے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ بنوں بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے سے املاک کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 دوسری جانب بنوں میں سرکاری سکولوں کے ناقص نتائج اور طلباء کے احتجاج پر بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے جاری کردیا ہے۔

فاروق خان بنوں بورڈ کے نئے کنٹرولر امتحانات تعینات کیے گئے ہیں۔