مولانا فضل الرحمان سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عارف علوی کے بعد تحریک اسد قیصر بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مجوزہ قانون سازیوں پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا اور یہ ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی اور اس کے بعد اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہو گئے۔