سنگدل باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو قتل کردیا،وجہ ایسی کہ جان کر ہر شخص کانوں کو ہاتھ لگائے گا

سنگدل باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو قتل کردیا،وجہ ایسی کہ جان کر ہر شخص کانوں کو ...
سنگدل باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو قتل کردیا،وجہ ایسی کہ جان کر ہر شخص کانوں کو ہاتھ لگائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) منڈی بہاؤالدین کے شہر ملکوال میں سنگدل باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہا الدین کے شہر ملکوال میں سنگدل باپ اپنی تیسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی 20 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق 20 سالہ مقتولہ عائشہ غلام کا تعلق ضلع منڈی بہاؤ الدین کے علاقہ  ملکوال سے ہے،ملزم غلام علی کی پہلی بیوی کا انتقال اور دوسری کو وہ خود ہی طلاق دے چکا ہے، پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر باپ اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقتولہ عائشہ غلام کی لاش جنڈبوسال کے قریب سڑک کنارے سے ملی تھی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔