پنجاب الیکشن معاملہ معزز عدالت میں 

پنجاب الیکشن معاملہ معزز عدالت میں 
پنجاب الیکشن معاملہ معزز عدالت میں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بڑی بڑی خبر جو شہہ سرخیوں سے اخبارات کی زینت بنی کچھ اسطرح سے تھی کہ پنجاب الیکشن کا معاملہ سوموٹو کے لئے چیف جسٹس کو ارسال ۔یہ تو ہونا ہی تھا اور ہونا بھی چاہئے، کسی کو تو یہ آئینی ذمہ داری پوری کرنی ہے اور اب انتخابات کب ہوں گے معاملہ معزز عدالت تک پہنچ گیا یعنی کہ اب بال معزز عدالت کے کورٹ میں بھیج دی گئی ہے اور اب آئندہ کیا ہو گا قبل از وقت کچھ کہنا مشکل ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے یہ بھی شکایت درج کروائی گئی کہ اداروں کو سکیورٹی کا کہتے ہیں تو وہ سکیورٹی نہیں دے رہی ،ماتحت عدلیہ اسٹاف دینے کے لئے تیار نہیں، حکومت پیسے نہیں دے رہی، کچھ افسران کے غیر ضروری تبادلے بھی کر دئیے۔ ان حالات میں صاف شفاف انتخاب ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ گلہ بھی ٹھیک ہی ہے کہ افسران کے غیر ضروری تبادلے کئے گئے اور جو تبادلے الیکشن کمیشن کو غیر ضروری لگ رہے ہوں ہو سکتا ہے کہ وہ تبادلے حکومت کو ضروری لگ رہے ہوں اور یقینا روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی حکومت آتی ہے تو سب سے پہلے بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ہوتی ہے اور سابقہ حکومت کے پسندیدہ افسران کے تبادلے کر دئیے جاتے ہیںاور اب بھی جب نگران حکومت بنی تو سب سے پہلے پولیس اور انتظامیہ کے افسران کے بھی تبادلے دوسری جگہوں پر کر دئیے گئے جبکہ بعض افسران کو تو شہر بدر بھی کر دیا گیا اور یقینا انتخابات کروانے میں انتظامیہ کا اہم کردار ہوتا ہے اسی لئے انتخابات سے قبل بھی افسران کا تبادلہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔ بہر حال یہ روش بدلنی چاہئے یعنی کہ تبادلوں کی ۔بہر حال اب جیسا کہ معزز جج صاحبان کا بھی کہنا ہے کہ آئین کے تحت اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات ضروری ہیں، پنجاب الیکشن میں تاخیر کا خدشہ موجود ہے یہ معاملہ سوموٹو کے لئے بہترین کیس ہے تو اب یہ معاملہ جناب چیف جسٹس صاحب کو بھیج دیا گیا اور یہ بھی درخواست کی گئی کہ اگر چیف جسٹس صاحب مناسب سمجھیں تو نوٹس لے کر بنچ تشکیل دیں۔ تو دیکھتے ہیں کہ جناب چیف جسٹس صاحب کس طرح سے اس معاملے کو سلجھائیں گے۔ بہر حال اب آئندہ کیا ہو گا یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو آپ سب بھی ہمارے ساتھ وقت کا انتظار کریں لیکن فی الوقت اپنے پیارے دوست فیصل شامی کو دیں اجازت ملتے ہیں جلد آپ سے اک ننھی سی منی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -