نارووال‘خاتون نے ہسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس میں جڑواں بچوں کو جنم دیدیا

نارووال‘خاتون نے ہسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس میں جڑواں بچوں کو جنم ...
نارووال‘خاتون نے ہسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس میں جڑواں بچوں کو جنم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(آئی این پی) خاتون نے ہسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس میں جڑواں بچوں کو جنم دے دیا‘ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ  زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو نواحی گائوں ککے کے رہائشی ارسلان کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے پر اہل خانہ نے مریضہ کو ہسپتال لے جانے کے لیے ریسکیو ایمبولینس کال کی ۔ ریسکیو 1122کا عملہ  26سالہ خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے جونہی موقع پر پہنچا  اور خاتون کا چیک اپ کرنے کے بعد ایمبولینس میں منتقل کیا تو خاتون کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس پر ریسکیو کے عملہ نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمبولینس میں ہی  جڑواں بچوں کو ڈیلیور کروا دیا اور نومولود بچوں اور خاتون کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔