جامعہ زکریا کی طالبہ سے بداخلاقی کا مقدمہ مزید شہادتوں کیلئے سماعت 22جنوری تک ملتوی

جامعہ زکریا کی طالبہ سے بداخلاقی کا مقدمہ مزید شہادتوں کیلئے سماعت 22جنوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگارخصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جامعہ زکریا کی طالبہ سیبداخلاقی کے مقدمہ کی سماعت مزید شہادتوں کیلئے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

عدالت میں تھانہ وومن سنٹر کے مطابق طالبہ مرجان نے بداخلاقی کا مقدمہ درج کروایا تھا کہ 6 ملزموں اجمل مہار، تنزیل، علی، عثمان قاسم، عثمان خالد اور نشاط نے اسکے ساتھبداخلاقی کی اور وڈیوز بھی بناتے رہے۔ تمام ملزموں کو پولیس نے گرفتار کیا جو اب ضمانتوں پر رہا ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز سماعت میں مدعیہ اور ملزمان ازخود عدالت میں پیش ہوئے جس پر مدعیہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔ فاضل جج نے مقدمہ کے تفتیشی افسر اور میڈیکل آفیسر سمیت دیگر کی شہادتوں کیلئے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
طالبہ بداخلاقی