افغانستان سے پاکستان کی شہری آبادی پر راکٹوں سے حملہ کردیا گیا
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے سرحدی علاقے سے سویلین آبادی پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، ملاکلی اور لغزئی بازار پر راکٹ داغے گئے ہیں۔
راکٹ حملے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔