پاک ایران کشیدگی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنا دورہ ڈیووس مختصر کردیا

پاک ایران کشیدگی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنا دورہ ڈیووس مختصر ...
پاک ایران کشیدگی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنا دورہ ڈیووس مختصر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک ایران کشیدگی کے باعث نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنا دورہ ڈیووس مختصر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں،اس سے قبل نگران وزیراعظم نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کی زیرصدارت پاک ایران کشیدگی پر خصوصی اجلاس  ہوگا،نگران وزیراعظم انوارالحق کو پاک ایران سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔