ملک میں جاری بارشوں سے بیشتر علاقوں میں شدید حبس

ملک میں جاری بارشوں سے بیشتر علاقوں میں شدید حبس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں جاری مون سون کی بارشوں سے بیشتر علاقوں میں شدید حبس ہو گیاہے۔صوبائی دارالحکومت میں بھی ایسی ہی صورت حال رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ پورے ہفتے جاری رہے گا۔ آج اور کل بلوچستان میں ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن، سندھ، بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشنگوئی ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، مکران، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواکاکول میں50ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت44، چلاس43، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر، نورپورتھل42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -