وادی نیلم کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنت نظیر کشمیر کی وادی نیلم کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ،سیاحت پر پابند ی کا اطلاع ملتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے ۔
تفصیلا ت کے مطابق وادی نیلم کو سیاحوں کے لئے 16جولائی کو بھارتی فائرنگ کے بعد بند کر دیا گیا تھا اور مقامی لوگوں کو بھی نقل و حرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھی تاہم گزشتہ روز ڈی جی ایم اوز کے ہاٹ لائن پر رابطے کے بعد کنڑول لائن پر کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملی تھی ۔ جس کے بعد انتظامیہ نے وادی نیلم کو سیاحوں کے لئے مکمل طور پر سیر و سیاحت کے لئے کھول دیا ہے اور امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے ۔