وزیر اعظم پاکستان سےاعجاز الحق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم پاکستان سےاعجاز الحق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ ...
 وزیر اعظم پاکستان سےاعجاز الحق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ(ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال،پناماکیس اورجے آئی ٹی رپورٹ پرگفتگوکی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے ملاقات میں اعجاز الحق کو یقین دہانی کرائی کہ وہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے بلکہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ سپریم کورٹ کافیصلہ سب کیلئے قابل قبول ہوناچاہیے۔جبکہ اعجاز الحق کا کہناتھا کہ جمہوریت کوچلتے رہناچاہیے، تمام جماعتوں کوچاہیے عدالت کے فیصلے کاانتظارکریں اور سپریم کورٹ کوتمام فریقین کے اعتراضات دورکرنے چاہیں۔

پشاور میں سکول پرنسپل کا مکروہ دھندہ، طلبہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر والدین کی بلیک میلنگ ، پولیس نے دھر لیا

مزید :

قومی -