پنجاب حکومت کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا مستعفی ہوگئے

پنجاب حکومت کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا ...
پنجاب حکومت کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا مستعفی ہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے اور حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہو کر صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج دیا ہے۔ عطا مانیکا نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا کہ وہ سنئیرپارلیمنٹیرین ہیں مگر اس  کے باوجودانہیں غیرفعال محکمہ دیاگیا۔ حکومت نے 4برسوں سے مجھے دیوارسے لگارکھاہے۔4برسوں میں وزیراعلیٰ پنجاب سے2بارملاقات ہوسکی ، ملکی سیاست میں ہمیشہ میں نے کردار ادا کیا ہے لیکن حکومت پنجاب اور نہ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کی خدمات لینے کی کوشش کی۔ جبکہ میں نے گذشتہ جمعے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفیٰ دیا تھا جو تاحال منظور نہیں ہوا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

مزید : لاہور /اہم خبریں