دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے حکومت نے کیا فیصلہ کر لیا ؟ سینیٹر مصدق ملک نے بتا دیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔
"جیو نیو ز" کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ جہاں ضرورت ہے وہاں آپریشن ضرور کریں تاہم دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے کےلیے اس کی وجوہات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔