بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں،گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی

 بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں،گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی
 بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں،گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف زرداری کو 12 سال جیل میں رکھا گیا ہے، ابھی ایک سال نہیں ہوا اور کہتے ہیں کہ انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

حیدرآباد میں کارساز سانحہ کی برس کے موقع پر گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی  نےجلسے سے خطاب  کرتےہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بھی جیالا ہوگا،وہاں لوگ باتیں کرتے ہیں ایک سال سے ان کا لیڈر جیل میں ہے، ابھی ایک سال نہیں ہوا اور کہتے ہیں کہ انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آپ کے کرتوت ایسے ہیں ہمیشہ ملک دشمنی کیلیے کام کیا، ملک میں جب اہم وقت آیا پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کی ، انہوں نے پہلے9مئی کیا، ہم آئی ایم ایف گئے انہوں نے وہاں خط لکھے پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہ کرو، ایس سی او سمٹ میں انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا ، آئین کی شقیں جو رہ گئی تھیں اس پر بلاول بھٹو نے لیڈرانہ کام انجام دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی جب ضرورت پیش آئی وہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کی ، بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں، پیپلزپارٹی پر جب بھی مشکل وقت آیا تو کے پی کے جیالے بھی پیچھے نہیں رہے،میں قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک جیالے کو گورنر بنایا،انشاء اللہ جب اگلا الیکشن ہوگا بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے۔