مولانا فضل الرحمان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی نے زیادہ تر سولو فلائٹ کی کوشش کی: محمد زبیر

 مولانا فضل الرحمان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی نے ...
 مولانا فضل الرحمان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی نے زیادہ تر سولو فلائٹ کی کوشش کی: محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آئی این پی )سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب ہو بھی نہیں سکتی یہ بات بھی سب کو معلوم ہے۔

ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حال سب کے سامنے ہیں اور سب اس کی تعبیر تو اپنی اپنی طرف سے کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیانات ایک سال سے دیکھیں وہ اس حکومت کو منتخب حکومت نہیں مانتے۔ وہ کہتے ہیں کہ کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے کیوں کہ جو موجودہ ڈیڈ لاک ہے پاکستان پھنسا ہوا ہے، اس کا کچھ نہ کچھ سدباب ہونا چاہیے۔

محمد زبیر نے کہا کہ جب تحریک کی بات آتی ہے تو جے یو آئی (ف )کا پی ٹی آئی کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں لیکن اس میں اختلافات ہیں۔ پی ٹی آئی نے زیادہ تر سولوفلائٹ کرنے کی کوشش کی، جوائنٹ اپوزیشن کا حصہ نہیں بنایا، پارلیمینٹ کے اندراور نہ باہر اور پھر بہت دیر بعد خیال آیا کہ سب کو ساتھ چلنا چاہیے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا کو اپنی بات کلیئر کٹ بتانی چاہیے کہ ہم اس حق میں ہیں کہ تحریک چلائیں یا نہ چلائیں۔ مزید چھ ماہ یا ایک سال اس طرح سے نہیں گزار سکتے، کیوں کہ کلیئر کٹ پوزیشن ہونی چاہیے کہ آپ حکومت کو گرانے کے لیے تحریک چلانا چاہتے ہیں یا نہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ جے یو آئی تحریک چلانا چاہتی تو اس پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ ان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب ہو بھی نہیں سکتی یہ بات بھی سب کو معلوم ہے۔ جوائنٹ اپوزیشن میں یہ اس حد تک نہیں جائیں گے کہ احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں۔

سابق گونر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ان کا نرم گوشہ ہو سکتا ہے اور مشکل وقت سے گزر رہی ہے، اگر یہ تحریک چلائیں تو پھر جے یو آئی ایف کے حصے میں کیا آئے گا؟ کیوں کہ جہاں ان کو اسپورٹ بیس ہے، وہاں تحریک انصاف کا بنیادی رول ہے  ۔

مزید :

سیاست -