سٹیٹ بینک نے جولائی کے بینکنگ کے اعدادو شمار جاری کر دیئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سٹیٹ بینک نے جولائی کے بینکنگ اعدادوشمار جاری کردیےہیں ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ڈپازٹس 30603 ارب روپے رہے اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوئے جب کہ جولائی 2024 تک بینکوں کےایڈوانس ڈپازٹس کا تناسب 38.8فیصد رہا۔
سٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری اور ڈپازٹس کا تناسب 99.4 فیصد رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ایڈوانس 11872 ارب روپے رہے اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ایڈوانسسز 4.5فیصد کم ہوئے ہیں۔
سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری 30431 ارب روپے رہی اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کی سرمایہ کاری 0.9 فیصد بڑھی ہے۔