خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کا واقعہ خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ کے گاو¿ں ہیبت خان بروہی میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ زہریلا دودھ پینے سے دو بچوں سمیت 6 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تفتیش کی جارہی ہے، زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔