ماہرین نے نئی ’لیٹ فائلرز‘ کیٹیگری کے تحت کیا جانے والا جرمانہ غیرقانونی قرار دے دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس ماہرین نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے نئی ’لیٹ فائلرز‘ کیٹیگری کے تحت کیا جانے والا جرمانہ غیرقانونی قرار دے دیا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’لیٹ فائلرز‘ کی کیٹیگری فنانس ایکٹ 2024ء میں متعارف کرائی گئی ہے۔ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیٹیگری غیرآئینی ہے اور کچھ ٹیکس دہندگان نے اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیٹ فائلرز تیسری کیٹیگری ہے۔ جب کوئی ٹیکس دہندہ تاریخ ختم ہونے کے بعد ٹیکس ریٹرن فائلر کرتا ہے اور پھر ایکٹو ٹیکس دہندہ بنتا ہے۔
اس کیٹیگری کے تحت وہ ’لیٹ فائلر‘ کے زمرے میں آتا ہے اور اس پر جائیداد وغیرہ خریدنے کی صورت میںایکٹو ٹیکس دہندگان سے زیادہ ریٹ لاگو ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں صرف دو کیٹیگریز ’فائلرز‘ اور ’نان فائلرز‘تھیں۔