پولیو ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر اور ملازم پر فائرنگ
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر اور ملازم پر فائرنگ کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیو مہم کے دوران ڈاکٹر عبدالرحمان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے دوران ڈرائیور بھی زد میں آگیا، ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالرحمان اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے ، انہیں علاج کیلئے پشاور منتقل کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ سے رابطہ کیا جبکہ انہوں نے چیف سیکرٹری کو پشاور منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔