بھارت کرکٹ اور ہانگ کانگ اخلاقی میدان میں جیت گئے ،ہا نگ کانگ کے نزاکت خان اور انشومن کی شاندار بلے بازی

بھارت کرکٹ اور ہانگ کانگ اخلاقی میدان میں جیت گئے ،ہا نگ کانگ کے نزاکت خان ...
بھارت کرکٹ اور ہانگ کانگ اخلاقی میدان میں جیت گئے ،ہا نگ کانگ کے نزاکت خان اور انشومن کی شاندار بلے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ میں افغانستان کے ہاتھوں سری لنکا کی عبرتناک شکست کے بعد ہانگ کانگ اور بھارت کے درمیان کانٹےدار مقابلہ ہو گیاجبکہ آج پاک بھارت ٹاکرے پر پوری دنیا کے کرکٹرمداحو ں کی نظر ہے ،ایونٹ کے سنسنی خیز میچوں نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔آج بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس کے بعد کرکٹ پنڈتوں نے اس گیم کو ہا نگ کانگ کی اخلاقی فتح قرار دے دیا ۔بھارت نے ہانگ کانگ کو 26رنز سے شکست دے دی ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 285رنز بنائے تھے ۔ہانگ کانگ نے متاثر کن باولنگ کرتے ہوئے بھارت کی تین سو رنز سکور بورڈ پر لگانے کی خواہش پوری نہ ہونے دی ۔پھرہانگ کانگ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے نزاکت خان 92 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ انشومن 73 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور ان کی جگہ بابر حیات ،کارٹر،کے ڈی شاہ اعزاز خان میدان میں آئے ہیں لیکن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ہانگ کانگ مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنا سکی ۔

ایشیا کپ کے اس میچ کے بارے میں آئی سی سی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت جیت گیا لیکن ہانگ کانگ نے صرف 26سے شکست کھا کر بہت اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کیا ۔

اس میچ میں دلچسپ بات یہ تھی کہ ہارنے والی ٹیم کے ڈریسنگ رومز میں خوشی کا سما تھا جبکہ میدان میں موجود بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے لٹکے ہوئے تھے جبکہ بھارتی ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کافی سنجیدہ دکھائی دے رہا تھا ،میچ کے دوران بھارتی کوچ کے چہرے پر سرد تاثرات دیکھے جا سکتے تھے ۔

مزید :

کھیل -