ملتان میٹرو کرپشن کیس میں گرفتار صابر خان سدوزئی کی طبیعت ناساز

ملتان میٹرو کرپشن کیس میں گرفتار صابر خان سدوزئی کی طبیعت ناساز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (آئی این پی) ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں نیب میں گرفتار سابق چیف انجینئر صابر خان سدوزئی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ نیب ٹیم صابر خان سدوزئی کو چیک اپ کیلئے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں تندرست قرار دے دیا۔صابر خان سدوزئی کو اسپتال لائے جانے کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے صابر خان سدوزئی کو طبی معائنہ کے بعد واپس نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ہے۔ صابر خان سدوزئی کو چیک اپ کیلئے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں تندرست قرار دے دیا۔ صابر خان سدوزئی ذیابیطس کے مریض ہیں۔ میٹرو بس کرپشن کیس میں چھ افسران اب بھی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔
ملتان میٹرو کیس

مزید :

علاقائی -