چارسدہ ، سابقہ دشمنی کی بناء مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ، ملزمان فرار

چارسدہ ، سابقہ دشمنی کی بناء مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ، ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ)مفتی نگر میں سابقہ دشمنی کی بناء مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ۔ ملزمان فرار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تنگی کے علاقہ مفتی نگر میں مخالفین ثانی رحمان ، رازی خان پسران خائستہ رحمان نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 41 سالہ بغداد علی شاہ ولد رستم شاہ ساکن کیرڑہ کو قتل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول بغداد علی شاہ کی بیوہ کی رپورٹ پررپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔