منی بجٹ کے ٹیکسوں میں اضافے کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑے گا ، فواد چودھری

منی بجٹ کے ٹیکسوں میں اضافے کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑے گا ، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس میں اضافہ کا اثر عام آدمی پر نہیں پڑیگا ،منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت ہمارے ساتھ میچ اس لئے نہیں کھیلتا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ اس کا کیا حشر ہوگا۔ آج کا منی بجٹ تاریخی ہے، امیروں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عام آدمی کو اس میں ریلیف دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی معیشت کا جو حال ہے اس کی ذمہ دار وہ جماعتیں ہیں جو بیس بیس سال اقتدار میں رہیں، اب ہمیں حکومت کرنے کے لئے پانچ سال دیئے جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ یہاں پیدا ہوئے ہیں وہ اپنی مرضی سے پیدا نہیں ہوئے، جو غیر ملکی پناہ گزیں یہاں آباد ہیں اور ان کے بچے یہاں پیدا ہوئے ہیں ان کا کیا قصور ہے، ہمیں اپنے دل بڑے کرنے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چند لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے تو وہ شور مچا رہے ہیں کہ مہنگائی ہو گئی ہے۔ جن کی تنخواہیں دو لاکھ روپے ماہانہ سے کم ہیں ان پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، جن کی اس سے زیادہ ہیں ان پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو ملکی ترقی کا احساس کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈے سے گریز کرنا چاہئے۔
فوادچوہدری

مزید :

صفحہ اول -