اناڑی پن سے ملک نہیں چلے گا، تنقید آسان کام کرنا مشکل، احسن اقبال

اناڑی پن سے ملک نہیں چلے گا، تنقید آسان کام کرنا مشکل، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اناڑی پن سے پاکستان نہیں چلے گا، تنقید کرنا آسان جبکہ کام کرنا مشکل ہوتا ہے، موجودہ حکومت ناتجربہ کاری کے باعث مشکلات کا شکار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان لوگوں کو سٹون ایج لوگوں کی زندگی کی یاد تازہ کرے گا، اب یہ تبدیلی ہوگی کہ بجلی بند، گیس اور ترقی کا پہیہ بھی بند ہو گا، لوگوں کی خوشحالی بند ہو جائے گی، احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کی آج ایک کامیابی حکومت نے تسلیم کر لی ہے، ہماری خواہش تھی کہ پارلیمانی کمیشن میں سینیٹ ممبران کو بھی لیا جائے مگر حکومت نے پارلیمانی کمیشن کیلئے صرف قومی اسمبلی کے ارکان پر اتفاق کیا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ جس طریقے سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ناتجربہ کاری کے باعث مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 3ملین مہاجرین موجود ہیں جنہیں شہریت دینا آسان نہیں ہے، وزیراعظم کو گورننس کے حوالے سے ابھی تجربہ نہیں ہے،جب ان کو بیٹھ کر سمجھایا جائے گا تو اپنا فیصلہ واپس لے لیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں عام آدمی کو بھی ریلیف دیا جائے۔