بھارت کا اہم ترین بلے باز ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلا گیا ،پورے بھارت میں خاموشی چھا گئی

بھارت کا اہم ترین بلے باز ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلا گیا ،پورے بھارت میں ...
بھارت کا اہم ترین بلے باز ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلا گیا ،پورے بھارت میں خاموشی چھا گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی کے گراﺅنڈ میں ایشیا کپ کا اہم ترین میچ پاکستان اور بھارت کے درمیا ن جاری ہے ،جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور جان مار رہے ہیں ۔آج پاکستان نے ٹاس جیتا تو سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،فخر زمان اور امام الحق بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن وہ اچھی کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اس طرح پاکستان کو آغاز میں ہی دو وکٹوں کا نقصان ہو گیا ۔اس کے بعد آنے والے بابر اعظم اور شعیب ملک پچ پر موجود ہے ۔ادھر بھارتی باولرز نے آغاز میں بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی دو وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ سکور بھی روک کر رکھا لیکن اس کوشش کے دوران بھارت کے اہم ترین بلے باز ان فٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔

بھارتی کھلاڑی ہردیک پانڈیا پانچواں اوور کرنے میدان میں آئے تو ان کا باڈی لینگوئج سست دکھائی دے رہے تھا اسی دوران پانچویں اوور کی پانچویں گیند پر ہردیک پانڈیا پچ پر گر گئے اور ان فٹ ہو کر میدان سے باہر پویلین لوٹ گئے ۔ہردیک پانڈیا کی انجری اتنی شدید تھی کہ انہیں سٹریچر پر لٹا کر پویلین لے جا یا گیا ۔واضح رہے کہ چیمپنز ٹرافی کے فائنل میچ میں ہردیک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے بیالیس گیندوں پر 76سکور مارا تھا ۔

مزید : کھیل