آسٹریلوی وزیراعظم نے سٹرابیریز میں سے سوئیاں نکلنے کے معاملے کو دہشتگردی کے برابر قرار دے دیا 

آسٹریلوی وزیراعظم نے سٹرابیریز میں سے سوئیاں نکلنے کے معاملے کو دہشتگردی کے ...
آسٹریلوی وزیراعظم نے سٹرابیریز میں سے سوئیاں نکلنے کے معاملے کو دہشتگردی کے برابر قرار دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا میں سٹرابیریز میں سے سوئیاں نکلنے کے واقعات کے بعد عوام میں تو خوف و ہراس پھیلا ہی تھا، لیکن اب آسٹریلوی وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے اسے دہشت گردی کے برابر قرار دے ڈالا ہے۔
جرمن ریڈیو کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ میں اس معاملے کو بالکل اسی طرح سے سنجیدگی سے لے رہا ہوں، جس طرح بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانا یا دہشت گردی کی مالی معاونت کرنا ایک سنگین جرم ہے۔وزیراعظم سکوٹ موریسن نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ خوراک کو اس طرح سے زہرآلود کرنے والے کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 برس قید کی سزا مقرر کی جائے۔دوسری جانب آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کی حکومت نے اسٹرابیریز میں مبینہ طور پر سوئیاں چھپانے والے شخص کی اطلاع دینے والے کے لیے 1 لاکھ آسٹریلوی ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے وفاقی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوڈ اسٹینڈرز کو یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ اس مسئلے کی شروعات کہاں سے ہوئی؟ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سپلائی چین کا مسئلہ ہے تو اسے بروقت ٹھیک کریں کیوں کہ ہمارا مقصد عوام کی حفاظت اور انہیں نقصان پہنچنے سے بچانا ہے۔