امریکی کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات،23ہلاک،59زخمی

امریکی کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات،23ہلاک،59زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک  (اے پی پی) امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم23 افراد ہلاک اور 59 زخمی  ہو گئے۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)


 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 67 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان واقعات میں کم سے کم23 افراد ہلاک اور 59 دیگر زخمی ہوگئے۔گن وائلینس آرکائیو کے مطابق مذکورہ واقعات کے بعد پچھلے48 گھنٹے کے دوران امریکہ بھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے 177واقعات میں مجموعی طور پر55 افراد ہلاک اور113زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔