وزیر اعلیٰ ایجوکیشن سیکٹر میں تاریخ سازاصلاحات لا رہی ہیں، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ بچوں کو شفاف امتحانات کا موقع نہ ملتا تو متوسط طبقے کے بچے کبھی پوزیشن حاصل نہ کرتے۔ میانوالی کے دانش سکول کے بچے نے لاہور بورڈ ٹاپ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر میں تاریخ سازاصلاحات لا رہی ہیں، سرکاری سکولوں کو ری ویمپ کر رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر انشاء اللہ بوٹی مافیا کا جلد مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب بھر کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کی لیڈرز فارٹو ماروایوارڈز 2024ء کی تقریب میں کیا ۔
تقریب میں موجود ڈی جی خان بورڈ کے ضیاء الحق نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پینٹنگ پیش کی۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء سکندر حیات،بلال یٰسین، ذیشان رفیق،رمیش سنگھ اروڑا، معاون خصوصی ذیشان ملک،متعلقہ سیکرٹریز اور پوزیشن ہولڈرز بچوں کے والدین سمیت دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔