تحصیل خدو خیل میں رقص پر پابندی عائد،سردار حسین بابک کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان

تحصیل خدو خیل میں رقص پر پابندی عائد،سردار حسین بابک کا معاملہ اسمبلی میں ...
تحصیل خدو خیل میں رقص پر پابندی عائد،سردار حسین بابک کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع بونیر کی انتظامیہ نے انوکھا ترین کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے تحصیل خدو خیل میں کسی بھی تقریب میں رقص کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل حدو خیل میں رقص پر پابندی لگا کر باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پولیس کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے تحصیل خدوخیل میں رقص پر پابندی عمائدین کے اسرار پر لگائی گئی ہے اور جو شخص بھی اس کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بھارت میں زمین پر ایسی خونخوار چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ کسی کا بھی دل دہل جائے، عوام چھتوں پر چڑھ گئے
دوسری جانب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سردار حسین بابک نے تحصیل میں رقص پر عائد کی جانے والی پابندی کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رقص ہمارے پختون معاشرے کا حصہ ہے اور شادی بیاہ پر رقص کرنا معمول کی بات ہے۔ اگر رقص میں بیہودگی کا عنصر شامل نہ ہو تو اس پر پابندی عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

مزید :

بونیر -