ٹانک میں پولنگ سٹیشن سے کچھ فاصلے پر نا معلوم ملزمان نے لیویز اہلکار کو قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی

ٹانک میں پولنگ سٹیشن سے کچھ فاصلے پر نا معلوم ملزمان نے لیویز اہلکار کو قتل ...
ٹانک میں پولنگ سٹیشن سے کچھ فاصلے پر نا معلوم ملزمان نے لیویز اہلکار کو قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (ویب ڈیسک) اماخیل زنانہ پولنگ اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر لیویز اہلکار کو فائرنگ سے جاں بحق کردیا گیا۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا، جب کہ لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق لیویز اہلکار کو ٹانک کے علاقے اماخیل زنانہ پولنگ اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر قتل کیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لیویز اہلکار کی لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے، جب کہ  نامعلوم قاتل اہلکار سے سرکاری کلاشنکوف بھی لے اڑے ہیں۔