ہیلتھ کارڈ منصوبے کو کوئی بھی حکومت ختم نہیں کر پائے گی ، فرخ حبیب 

ہیلتھ کارڈ منصوبے کو کوئی بھی حکومت ختم نہیں کر پائے گی ، فرخ حبیب 
ہیلتھ کارڈ منصوبے کو کوئی بھی حکومت ختم نہیں کر پائے گی ، فرخ حبیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ منصوبے کو کبھی بھی ، کوئی بھی حکومت ختم نہیں کر پائے گی کیونکہ یہ بھی ریسکیو 1122 کی طرح عوامی فلاح کا منصوبہ ہے ۔

جھنگ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں کو گھر بنانے کیلئے40ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکے ہیں، ہماری حکومت سے قبل کسی کو خیال نہ آیا کہ عوام  کو گھروں کیلئے سستے قرضے دیے جائیں ، لوگ کرایہ دینے کی بجائے اپنے ہی گھر کی قسطیں دے رہیں اور پھر مالک بھی بن جائیں گے ۔130ارب روپے گھروں کے لیے منظور ہو چکے ہیں، ماضی کے حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا،ہم منصوبوں میں براہ راست عوام کو فائدہ دیں گے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ اب عام آدمی کوبھی بینک گھرکیلئےقرض دےرہےہیں، چاہتےہیں نوکریاں ڈھونڈنےوالےکم اوردینےوالےزیادہ ہوں، حکومت آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے، ملک میں آگاہی کیلئےمیڈیاکاکرداراہم ہوتاہے، تنقیددلیل کےساتھ کریں ہم اس کاجواب دیں گے، ہم چاہتےہیں ڈیجیٹل میڈیاکوپروموٹ کیاجائے، ہماری حکومت نےصحافیوں کےتحفظ کابل بنایا۔