ناقص کارکردگی،وہاڑی میں 23پولیس افسروں کو وارننگ

ناقص کارکردگی،وہاڑی میں 23پولیس افسروں کو وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)ڈی پی او محمد طارق عزیز کا پولیس لائنز میں اردل روم ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر 23پولیس آفیسران اور اہلکاران (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
کو وارننگ دے دی پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سٹی وہاڑی شکور بیگ، ایس ایچ او مترو خالد محمود ایس ایچ او فتح شاہ ندیم عباس کو  ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی پر وارننگ دی گئی  جبکہ ناقص کارکردگی، غفلت اور لاپرواہی پر 6 سب انسپکٹرز کو بھی وارننگ دی گئی سب انسپکٹرز میں ایس ایچ او ٹبہ سلطان پور ظہور احمد ایس ایچ او لڈن حسن آفتاب، خرم شہزاد، محمد اقبال، بشیر بلوچ، محمد عباس اور شکیل اختر شامل ہیں اے ایس آئیز رمضان وقاص، محمد جاوید، ممتاز حسین اور مظہر فرید کو بھی ناقص تفتیش کرنے پر وارننگ دی گئی یے اس کے علاوہ 1 ہیڈ کانسٹیبل سمیت 7 کانسٹیبلز شہزاد علی، نثار احمد، آصف علی، خورشید احمد اور طاہر رشید،کانسٹیبلز مقصود شوکت اور خالد حسین سمیت پی ایس اے تھانہ کرم پور اسامہ اور امیر کو  غیر حاضری پر وارننگ دی گئی اس حوالہ سے ڈی پی او طارق عزیز کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں کڑے احتساب کا نظام موجود ہے  پولیس والے کبھی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بیضابطگیوں میں ملوث افسران و اہلکاران کو سخت سے سخت سزادی جائے گی
وارننگ