مہمند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا مختلف تھانوں کادورہ

  مہمند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا مختلف تھانوں کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستانپاکستان)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا مختلف تھانوں کادورہ کیا۔ ریکارڈ چیک کرکے سٹاف کو سیکورٹی حالات بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہدایات جاری۔ گزشتہ روز ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے ضلع بھر کے اہم اور حساس مقامات کے تھانوں کے اچانک دورے کئے اور ریکار ڈ حاضری چیک کیا۔ انھوں نے ایس ایچ او ز کو اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی، منشیات کے خاتمے امن برقرار رکھنے کی سخت ہدایت کی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہ بھرتنے کی سخت ہدایت کی۔ اس طرح ایس ایچ اوز کو تمام مساجد کی سیکورٹی بڑھانے کی بھی سخت ہدایت کی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس عوام محافظ ہیں اوور اپنا رویہ عوام دوست بنائے۔ امن وامان کی برقرار رکھنے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔ اس موقع پر تمام انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔