نجی حج آرگنائزرز کو 25مارچ تک بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت

      نجی حج آرگنائزرز کو 25مارچ تک بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی حکومت کے بعد وزارت مذہبی امور نے بھی پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر اور منتظمین کو25 مارچ تک پرائیویٹ سکیم کی بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی اس سال پاکستان اور دنیا بھر سے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مرضی کا ہوٹلز،فلائٹ حاصل کرنے کے لئے پرائیویٹ سکیم میں درخواست دے سکتے ہیں اس سال عمر کی کوئی شرط نہیں،12سال سے کم عمر بچوں پر پابندی ہے خواتین محرم کے بغیر حج درخواست دے سکتی ہیں اوورسیز پاکستانی اپنے اپنے ممالک سے براہ راست جدہ اور مدینہ آ سکتے ہیں۔