شانگلہ میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کا قتل
شانگلہ (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع شانگلہ کے علاقے ڈونکا چاچو غا میں دو بھائیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 23 سالہ بہن اور ایک 27 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا۔ ڈپٹی سپر یٹنڈنٹ پولیس ، ڈی ایس پی زبیر گل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 23 سالہ زر گونابی بی اور مقتول کی شناخت 27 سالہ ضیاالحق کے نام سے ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ لڑکی کے بھائیوں نے دونوں کو ایک ہی کمرے میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکی پر ایک لڑکے کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کا الزام لگایا تھا۔