ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: ...
ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بچے اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہیں، انکی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں - بچوں کو سٹنٹڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے - ارلی چائلڈہوڈ سکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی۔بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام سے گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی- ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سپیشل بچوں کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول بنا رہے ہیں - بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔ عزم ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو۔بچوں کے حقوق کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔