فیفا اور اے ایف سی کی نگرانی میں ہونے والی پی ایف ایف کی کانگریس کے التوا ءکا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا اور اے ایف سی کی نگرانی میں ہونے والی پی ایف ایف کی غیر معمولی کانگریس کے التوا ءکا فیصلہ ڈیپارٹمنٹل نمائندوں کے ووٹنگ میں شرکت کے حوالے سے تحفظات کے پیش نظر کیا گیا۔
پی ایف ایف آئین میں ترمیم سمیت تمام تر امور میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کوشاں پی ایف ایف اور اے ایف سی آفیشلز نے مزید کارروائی سے قبل ان تحفظات کی شنوائی کو ضروری سمجھا، فیفا اور اے ایف سی کی سرپرستی اور ہدایات کی روشنی میں پی ایف ایف صاف اور شفاف انتخابی عمل مکمل کرنے کیلئے ثابت قدم ہے،غیر معمولی کانگریس کا اگلا شیڈول مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں فٹبال کا انتظامی ڈھانچہ مضبوط بنانے کیلئے بھرپور سپورٹ پر پی ایف ایف اور پاکستان فٹبال برادری فیفا اور اے ایف سی کی شکرگزار ہے۔