2اہم شخصیات کی ملاقات

2اہم شخصیات کی ملاقات
 2اہم شخصیات کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے بھائیوں کی مانند ہیں۔ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔  دہشت گردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھرپور معاونت کریں گے۔ صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں  گے۔  پاکستان میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز  پنجاب کی عوام کی مثالی خدمت کر رہی ہیں۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔