ڈیرہ ،80 ٹمکن شکار کیلئے پنجاب سے بلوچستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف نے ڈیرہ دریاخان پل پر مسافر بس کے ذریعے 80ٹمکن شکار کیلئے پنچاب سے بلوچستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ٹمکن قبضے میں لیکر بس ڈرائیور کو چالاں کردیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او سردار سجیل بلوچ کی ہدایت پر ڈیرہ دریا پل ریجنل آفیسر خلیل کنڈی اور بخت محمد کی قیادت میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے بہاولپور سے بلوچستان جانے والی مسافر بس سے پنجروں میں چھپائی گئی 80ٹمکن (KESTRIL)برآمد کرلیں ۔ جن میں سے کچھ مردہ حالت میں تھیں ۔عملہ نے برآمد ہونے والے ٹمکن کو قبضہ میں لیکر بس ڈرائیور کو چالان کردیا ۔ ٹمکن کا شکار غیر قانونی ہے یہ ٹمکن شکاری بلوچستان لے جا کر چرغ کے غیر قانونی شکار میں استعمال کرتے ہیں ۔ڈی ایف او سردار سجیل بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ کسی کو غیر قانونی شکار کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ پرندوں کا تحفظ کریں گے ۔ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔