ملتان‘ درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ موسم خشک رہنے کا سلسلہ برقرار
ملتان(خبر نگار) ملتان اور گردونواح میں درجہ حرارت میں اضافے اور موسم خشک رہنے کا سلسلہ برقرار ہے سوموار کے روز بھی ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5ڈگری سینٹی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
گریڈ ریکارڈ کیا گیا دوپہر کے اوقات درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی اور تپش کی شدت بھی بڑھ گی جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے مقامی محکمہ موسمیات کیمطابق حالیہ گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کی لہر مزید 3 روز تک جاری رہے گی 23 ستمبر تک جمعہ کے روز مطلع ابر آلو درہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ملتان موسم