عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں حادثہ‘ انکوائری ٹیم نے ڈرائیور‘ فائرمین اور سگنل انسپکٹر کے بیانات قلمبند کر لیے

عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں حادثہ‘ انکوائری ٹیم نے ڈرائیور‘ فائرمین اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں حادثہ کی انکوائری کے لئے تحقیقاتی ٹیم نے ڈرائیور‘فائر مین اور سگنل انسپکٹر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
کے بیانات قلمبند کرلئے ٹیم آج بھی ڈی ایس آفس میں انکوائری کرے گی ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں ارشد نے گزشتہ روز ٹرین حادثہ کی باقاعدہ انکوائری کی اور ٹرین ڈرائیور عبدالرؤف ‘فائرمین اظہر قیصر‘ سگنل انسپکٹر ارشد بھٹی سمیت دیگر ملازمین کے بیانات قلمبند کئے انکوائری کے دوران فیڈرل انسپکٹر کو بتایا گیا کہ سگنل کا ڈیٹا بالکل ٹھیک تھا‘ مال گاڑی کے کھڑے ہونے کے وقت سگنل ریڈ تھا لیکن ٹرین ڈرائیور نے سگنل نہ دیکھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ‘بعد ازاں رات کو فیڈرل انسپکٹر آف ریلویز میاں ارشد نے ٹرائل سپیشل ٹرین کے ذریعے ڈویژنل افسران کے ہمراہ جائے حادثہ کا معائنہ بھی کیا اور شواہد اکٹھے کئے ۔
انکوائری جاری