رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں گھرپرچھاپہ،گٹر میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد

رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں گھرپرچھاپہ،گٹر میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد
رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں گھرپرچھاپہ،گٹر میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں گھر کے گٹر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاﺅن میں واقع ایک گھر پر چھاپا مارا جہاں گٹر میں  چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا ۔ چھاپہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندھی پر مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ، کولکتہ ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر لائن کے طیارے مٰیں بم ۔۔۔

رینجرز ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکان میں کھدائی کے بعد سیاسی جماعت کا بڑی تعداد میں مدفن اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف، ایٹ ایم ایم، سیون ایم ایم رائفل، تیس بور، نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ کاشف ڈیوڈ، اجمل پہاڑی اور رئیس مما نے چھپایا تھا۔ اسلحہ شہر میں بڑی کارروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔

مزید :

کراچی -