پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری

دبئی(مانیڑنگ ڈیسک) تین روز بعد شروع ہونے والے کرکٹ معرکے کےلئے پاکستان اور ویسٹ انڈین ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں،ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شیڈول سے دو روز قبل ہی متحدہ عرب امارات پہنچ کر پریکٹس شروع کردی، قومی شاہینوں نے بھی گراؤنڈ میں ڈیرے ڈال لیے۔ ٹریننگ سیشن کے بعد ویسٹ انڈین سپنر سیموئل بدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے جبکہ قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عالمی چیمپئن کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اپنی ٹیم کی صلاحیتوں سے پرامید ہیں۔