جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد مودی سارک سربراہ کانفرنس سے بھی بھاگ گئے

جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد مودی سارک سربراہ کانفرنس سے بھی بھاگ گئے
جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد مودی سارک سربراہ کانفرنس سے بھی بھاگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی( صباح نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد بھارتی وزیراعظم اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس سے بھی بھاگ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی رواں سال پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ مودی نے رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دلی اس بات کی منصوبہ بندی کررہا ہے کہ بھارت کی نمائندگی کے لئے وزارتی سطح کا وفد سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان بھیجا جائے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے کرلیا تھا۔