یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اوریکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات میں 4روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
بھارتی ایئر لائن کے طیارے میں بم ۔۔ خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 3روپے 30پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے تک کمی کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 2روپے 10پیسے سستا ہونے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 80پیسے تک فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یکم اکتوبر سے مٹی کے تیل میں 3روپے 50پیسے کمی کا امکان ہے جس کے لیے وزارت پٹرولیم کی جانب سے سمری 29ستمبر کو وزار ت خزانہ کو بھجوائی جائے گی جسے بعد میں وزیر اعظم منظور کریں گے ۔