لیگی ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا

لیگی ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا ...
لیگی ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کو ایک اور جھٹکا لگنے کو ہے ، کراچی سے لیگی ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز سے بات کر تے ہوئے عبدالحکیم بلوچ نےقیادت سے اختلافات پر اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے مسلم لیگ نواز کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کر لیا ہے اور اپنا استعفیٰ سپیکر کو پیش کر دونگا ۔وہ وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن کے طور پر اپنے فرائض سرا نجا م دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ، بھارتی ایئر لائن کے طیارےمیں بم ۔۔۔

یاد رہے عبدالحکیم بلوچ 2013 ءکے عام انتخابات میں حلقہ این اے 258کراچی سے 52751ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے ۔ عبدالحکیم بلو چ وزیر مملکت کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے چکے ہیں ۔