رائیونڈ مارچ :حمزہ یوتھ ونگ نے عمران خان کو انڈے مارنے پر انعام دینے کا اعلان کردیا

رائیونڈ مارچ :حمزہ یوتھ ونگ نے عمران خان کو انڈے مارنے پر انعام دینے کا اعلان ...
رائیونڈ مارچ :حمزہ یوتھ ونگ نے عمران خان کو انڈے مارنے پر انعام دینے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاناما لیکس کے بعد رائیونڈ مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف میں لفظی جنگ جاری ہے جو کسی بھی وقت خونی تصاد م کی شکل اختیار کر سکتی ہے ،پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں حمزہ یوتھ ونگ نے عمران خان کا رائیونڈ مارچ روکنے کی تیاریاں شروع کردیں ۔

ابتک نیوز کے مطابق حمزہ یوتھ ونگ نے رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے عمران خان کو انڈے مارنے والوں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ۔ یوتھ ونگ کے ارکان کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ کے دوران عمران خان کے منہ کا نشانہ لیکر انڈہ اور ٹماٹر مارنے والے کو موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کی رقم بطور انعام دی جائے گی اور جو جتنے انڈے مارے گا اسے اسی حساب سے رقم ادا کی جائے گی ۔

کولکتہ ایئر پورٹ پر بھارتی مسافر طیارے میں بم ۔۔۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنوں نے رائیونڈ مارچ روکنے کی تیاریوں کے دوران گوجرانوالہ میں عمران خان کا پتلہ بنا کر انڈے مارنے کی پریکٹس بھی کی ہے جبکہ حمزہ یوتھ ونگ نے پی ٹی آئی کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔

یہ بھی پڑھیں ، رینجرز نے کراچی میں مکان کے ایسے حصے میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا کہ سن کر آپکو بھی تحریب کاروں کی منصوبہ سازی پر حیرت ہو گی

یاد رہے لیگی یوتھ ونگ نے گوجرانوالہ میں ڈنڈا بردار فورس بھی تشکیل دیدی ہے جس کے ذمے رائیونڈ مارچ روکنے کا کام لگایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے بھی لیگی فورس کا مقابلہ کرنے کیلئے بلا بردار فورس تیار کر رکھی ہے ۔